ابنا: ٹوکيوميں ڈونرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان سے باہر شدت پسندوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خاتمے تک دنيا محفوظ نہيں .صدر کرزئي کا کہنا تھا کہ افغانستان کي تعمير نو کے ليے عالمي برادري اپنا کردار ادا کرے.
عالمي برادري کي مدد سے افغانستان کي بحالي ميں مدد ملي. افغان عوام کے ليے جاپان کي جانب سے ٹوکيو کانفرنس کے انعقاد پر شکريہ ادا کرتا ہوں. افغانستان کے سالانہ شہري اخراجات 6ارب ڈالر اور آمدني صرف 2ارب ڈالر ہے.
اس وسيع فرق کو دور کرنے کے ليے افغان صدر حامد کرزئي نے 4ارب ڈالر سالانہ امداد کا مطالبہ کيا ہے.اندازے کے مطابق ٹوکيو کانفرنس ميں افغانستان کے ليے دس سالہ منصوبے کے تحت 3ارب ڈالرسالانہ تک امداد کے وعدے کيے جانے کي توقع ہے، تاہم يہ امداد حاصل کرنے کے ليے افغانستان کو اپنے ملک ميں اعلي سطح پر کي جانے والي کرپشن پر قابو پانا ہوگا.
ٹوکيو کانفرنس کے موقع پر وزير خارجہ حنا رباني کھر اور ہليري کلنٹن کي ملاقات بھي ہوگي جس ميں پاک امريکا تعلقات سميت مختلف معاملات پر تبادلہ خيال کيا جائے گا........ /169